ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / پارلیمنٹ میں مسلسل 4 دن چھٹی،12اور 13دسمبر کو نہیں ہوگا اجلاس

پارلیمنٹ میں مسلسل 4 دن چھٹی،12اور 13دسمبر کو نہیں ہوگا اجلاس

Thu, 08 Dec 2016 20:38:09  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 8 /دسمبر(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) پارلیمنٹ میں اس ہفتہ سے چار دن کی چھٹی رہے گی اور 12/دسمبر کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے اجلاس نہیں ہوں گے۔دونوں ایوانوں میں 13/دسمبر کو عید میلاد النبی کے وجہ سے چھٹی ہے۔لوک سبھا میں صدر سمترا مہاجن نے وقفہ صفر کے دوران بتایا کہ  بزنس ایڈوائزری کمیٹی (بی اے سی) نے 12/دسمبر کو چھٹی کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے اس فیصلے پر ایوان کی اجازت مانگی اور ایوان نے اسے منظوری دے دی۔اس سے پہلے تمام اہم سیاسی جماعتوں کے لیڈروں نے اس مسئلے کو اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ جنوبی ہند کی کچھ ریاستوں میں عیدمیلادالنبی پیر کو منائی جا رہی ہے۔ادھر، راجیہ سبھا میں آج چیئرمین حامد انصاری نے اس سلسلے میں اعلان کیا،انہوں نے کہا کہ ایوان کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے پیر کو اجلاس نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہفتہ اور اتوار کو دونوں ایوانوں میں تعطیل عام رہتی ہے۔
 


Share: